Dear Customers, NRSP Bank Never obtains ATM card numbers, PIN or any other details on emails, websites or phone calls. Please avoid sharing details via these modes.

اِجارہ(لیزنگ معاہدہ)

اِجارہ کی تعریف

اجارہ (لیز) ایک اسلامی معاہدہ ہےجس کے تحت اثاثہ جا ت(ناقابلِ صرف) کا مالک اپنے اثاثہ جات کو استعمال کے حقوق دوسرے فریق کو ایک متعینہ مدت کے لئے ہاہمی رضامندی سے طے شدہ شرائط و ضوابط کے تحت منتقل کرتا ہے۔


سُنت ِ نبوی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی رو سے اجارہ معاہدہ کی وضاحت کچھ اس طرح ہے:

 نبی کریم(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا: "مزدور کو اُسکی مزدوری اُس کا پسینہ خُشک ہونے سے پہلے ادا کرو " (سنن ابنِ ماجا)۔

 آپ نبی پاک نے فرمایا : "جو شخص کسی کو ملازمت پہ رکھتا ہے تو اُسے اُس کی اُجرت سے ضرور آگاہ کرے"(ال سنن، ال کبرو، ال بیقی)۔

عبداللہ ابن عمر سے روایت ہے:"اللہ کے رسُول نے یہودیوں کو خیبر کی زمین دی کہ اِس پر کام کرو اور کاشتکاری کرو اور پیداوار کا آدھا حصہ لے لو۔ابن ِعمر نے مزید کہا " زمین کی پیداوار کا ایک مخصوص حصہ کرایہ پر اِستعمال کیا گیا تھا"(صحیح بُخاری)

این آر ایس پی بینک میں اِجارہ کا جدید طرزِ اِستعمال

عمومی طور پر اجارہ پلانٹ، گاڑی، سواری، آلات، پراپرٹی،اثاثہ جات وغیرہ کی لیز کے لئےاستعمال ہوتا ہے۔ بہرحال این آر ایس پی اسلامک بینک میں ہم اسے عام طور پر زرعی آلات، موٹر سائیکل ،رکشہ ، گاڑی، بولان اور دیگر سواری کی لیز کے لئے استعمال کیا جات ہے

  • بینک قابلِ لیز اثاثہ جات کی درخواست گزار کی درخواست پر خریداری کرتا ہے۔
  • بعد ازاں بینک خریدی گئ اثاثہ جات ، صارف کو ایک باہمی طور پر طے شدہ دورانیہ کے لئے لیز پر فراہم کرتا ہے۔
  • صارف بینک کو باہمی طور پر متفقہ ادائیگی کے شیڈول کے مطابق مقررکردہ دورانیہ کے لئے کرایہ ادا کرتا ہے۔
Share