این آر ایس پی مرابحہ
اس فنانسنگ اسکیم کے تحت کاروباری ، کاشتکار اور مال مویشی پالنے والےحضرات 4 سے 24 مہینے کے لئے 50000 روپے سے لے کر 1000000 تک فنانسنگ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید اس اسکیم سے متعلق نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں۔
این آر ایس پی مرابحہ | سکیم کا نام |
مرابحہ | بُنیادی اِسلامی طریقہ |
کاورباری حضرات، کاشتکار ، مال مویشی پالنےوالے اور دیگر صارفین کے لئے | پروڈ کٹ کی قسم |
50000 روپے سے لے کر 1000000 روپے تک فنانسنگ کی سہولت | ایس ایم ای، زراعت ،لائیواسٹاک اور صارفین |
4 ماہ سے 24 مہینو ں تک | مدت (کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ) |
معاہدےکے وقت باہمی مشاورت سے آمادگی | قیمت کی تعین کا طریقہ کار |
ایس ایم ای ، کاشتکار اور لائیواسٹاک حضرات کے لئے | موضوع صارف |
پاس بُک، رجسٹری، ڈیمانڈ پرامیسری نوٹ، قبل از وقت چیک ،سیکورٹی رقم کی بنیاد پر | قابل ِ قبول سیکیورٹی /رہن |
اس فنانسنگ کی سہولت کے تحت بینک صار ف کو کھاد ، بیج، مال مویشی، سولر پینل، تجارتی سامان، اثاثہ جات اور اشیائے صارف کی خریداری کر کے فراہم کرتا ہے | دیگر نمایا ں خصوصیات و خدمات |
مرابحہ (قیمت خرید بمعہ منافع کا معاہدہ)
مرابحہ کی تعریف
شرعی اصولوں کے اعتبار سے مرابحہ کی تعریف:
مرابحہ،فروختگی کی ایک خاص قسم ہے جس میں بیچنے والاخریدنے والے کو خریداری پر آنے والی لاگت اور منافع دونوں عیا ں کردیتا ہے ۔ اس معاہد ے کے تحت قیمت فروخت کی ادائیگی فوری یا تاخیر سے، دونوں صورتوں میں ہو سکتی ہے۔
مرابحہ کی قانونی حیثیت
مرابحہ کی قانو نی حیثیت عام طور پر فروختگی (بیع) کی قا نون پر انحصار کرتی ہے ۔ شریعت کے تمام چار ذرائع مرابحہ کی قا نو نی حیثیت کی تصدیق کرتے ہیں جس میں قرآن، سُنتِ مُحمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)، مسلم فِقہ کی اکثریت کا اتفاق(اجماع) اِتفاقاورمشابہت (قیاس) شامل ہیں۔
مرابحہ کو فروختگیکے قانون کی بنیاد پر قانونی اعتبار سے شر یعت (اسلامی قانون) میں جائز سمجھا جاتا ہے جیسا کہ روایا ت کے مطابق نبی کریم(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا:
"آمدنی کا بہترین ذریعہ وہی ہے جو اِنسان اپنے ہاتھوں سے کماتا ہے اور جائز تجارت سے " ( حاکم سے منقول ہے)
نبی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) نے اشیا کو اُن کی قیمت ِ خرید سے زیادہ پر فروختگیکی اجازتدی ہے۔ "اگراشیا ءجنس کے اعتبار سے مختلف ہوں تو اپنی مرضی کے مطابق خریدو فروخت کر سکتےہیں"۔(صحیح مسلم میں 1587)
این آر ایس پی بینک میں مرابحہ کا جدید اطلاق
مرابحہ کو عام طور پرورکنگ کیپٹلکی فنانسنگکے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔بہرحال این آر ایس پی اسلامک بینک میں ہم اسے عام طور پر زرعی عواملکی فنانسنگکے لئے مندرجہ ذیل طریقے سے بروئے کار لاتے ہیں۔
بینک ، درخواست گزار کی درخواست پر مارکیٹ سے خریداری کرتاہے۔
بعد ازاں بینک اشیا صارف کو مرابحہ معاہدہ کے تحت فروخت کرتاہے۔
صارف بینک کو باہمی طور پر طے شدہ ادائیگی کے شیڈول کے مطابق ادائیگی کرتا ہے۔سہولت کا دورانیہ / ادائیگی ِ قسط کی تاریخ فصل کی کٹائی کے اکے شیڈول کے مطابق ادائیگی کرتا ہے۔سہولت کا دوانیہ / ادائگی کاعتبار سےرکھی جاتی ہے تاکہ صارف کے لئےادائیگی آسان ہو۔