مس رابعہ اِرشاد
رابعہ اِرشاد قاسم پور کالونی، ملتان میں پچھلے سولہ سال سے مُحمدن گرامر سکول چلارہی ہے۔ دسمبر 2016 میں رابعہ نے مالیاتی معاونت کیلئے این آر ایس پی بینک سے رابطہ کیا۔تاکہ وہ سکول کی عمارت یا ڈھانچے کو بہتر بنا سکے جس سے بینک اور مُحمدن گرامر سکول کے تعلق کا آغاز ہوا۔ اُس وقت سکول میں 318طلباء تھے۔ سکول کی عمارت کو بہتر بنانے اور کلاس رومز کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے رابعہ کے پاس فنڈز کی کمی تھی۔ مبلغ 500,000/-روپے کے قرضہ کےساتھ وہ اپنے دونوں اہداف کو حاصل کرنے اور سکول کی گنجائش کو بڑ ھانے میں کامیاب ہو گئی۔ایک قرضےکو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد رابعہ نے مالیاتیمدد کیلئے درخواست دی ہے کہ وہ مزید بہتری لا سکے۔ رابعہ نے این آر ایس پی بینک کی بر وقت اور بہترین خدمات کی تعریف کی ہے۔ جس نے اُسے اپنےسکول کو بہتر بنانے اور بڑ ھانے کے قابل بنایا جس سے زیادہ طلباء کو معیاری تعلیم دستیاب ہے